ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : پریش میستا معاملہ میں بی جے پی کو ریاستی عوام سے مانگنی چاہیے معافی - یو ٹی قادر کا مطالبہ

منگلورو : پریش میستا معاملہ میں بی جے پی کو ریاستی عوام سے مانگنی چاہیے معافی - یو ٹی قادر کا مطالبہ

Thu, 06 Oct 2022 12:36:28    S.O. News Service

منگلورو ،6؍ اکتوبر (ایس او نیوز) پریش میستا کی غیر فطری موت کی تحقیقات کے بعد اسے غرقابی کا نتیجہ قرار دینے والی سی بی آئی کی رپورٹ سامنے آنے پر رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ریاست کے عوام سے مانگنی چاہیے ۔
    
شہر کے سرکیوٹ ہاوس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے قادر نے کہا :" پریش میستا کا معاملہ اس بات کی ایک مثال ہے کہ کس طرح بی جے پی لاشوں پر سیاست کرتی ہے ۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرنے کے بجائے بی جے پی نے اس پر سیاست جاری رکھی ۔ سیاسی مفاد کے لئے بیانات جاری کرنے والے ایم پی اننت کمار ہیگڈے ، شوبھا کرندلاجے نے اب منھ بند کر لیے ہیں ۔ اب سی بی آئی نے بی رپورٹ داخل کرتے ہوئے اسے حادثاتی موت قرار دیا ہے ۔ اس مسئلہ پر اب خاموشی اختیار کرنے کے بجائے بی جے پی کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے ۔"
    
انہوں نے کہا کہ اب اسمبلی الیکشن کو صرف پانچ چھ مہینے رہ گئے ہیں ، بی جے پی کی طرف سے لاشوں پر سیاسی کھیل کھیلنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں ۔ عوام کو بی جے پی کی اس سیاست کو سمجھنا ہوگا ۔ 
    
پریس کانفرنس میں الال بلاک کانگریس صدر سداشیو الال ، حبیب کوڈیجال ، عزیز کوڈیجال وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: